کشمش کو رات میں پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ اس کا پانی پی لیں اس کا روزانہ استعمال آپ کی زندگی بدل دے گا اور کئی بیماریوں کے لیے مددگار ثابت ہوگاگولڈن براؤن، ہرے اور سیاہ رنگ کی کشمش ہے تو بہت چھوٹی سی مگر بڑے کمال کے فائدےرکھتی ہے۔
لیکن کیا؟
تو جانیں یہ کیسے آپ کی صحت کو بہتر بناتی ہے اور آپ کی ان بیماریوں میں دوائی کا کام کرتی ہے۔مگر پہلے یہ جان لیں کہ کھائیں کیسے؟روزانہ رات کو چار کشمش ایک کپ پانی میں بھگوئیں اور اگلی صبح نہار پیٹ پانی سمیت کشمشوں کا کھا لیں یہ صحیح مقدار ہے اس کو کھانے کی۔یہ بھی جان لیں کہ یہ فائدہ کیوں دیتی ہے؟کشمش میں فائبر، وٹامنز، منرلز، پوٹاشیم ، نمکیات، کہ کاربوہائیڈریٹ ،آئرن، گلیکسمیک انڈیکس(جی آئی)، بورون، کیلشئیم اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جوکہ اس کی افادیت کا اہم جز ہیں۔فوائدخون کی کمی میں مفیدجسم میں خون کی کمی ہوگئی ہے تو اس کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور کچھ ہی وقت میں اپنی اس بیماری پر کنٹرول پالیں۔
کشمش میں موجود آئرن خون کو بڑھانے اور اینیمیا جیسی بیماریوں کے لئے اکثیر کا کام کرتی ہے۔بلڈ پریشرکشمش میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں نمکیات کو محدود کرتا ہے جوکہ بلڈ پریشر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اور اگرآپ کو بلڈ پریشر کی وجہ سے چکر آرہے ہوں تو بھی کشمش کھا لینا بہتر سمجھا جاتا ہے۔کمزور ہڈیوں کی شکایتہڈیوں میں بورون نامی لیکوئیڈ سیال پایا جاتا ہے جوکہ ان کو مضبوط بناتا ہے اور یہی اجزاء کشمش میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی شکایت کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
مستقل قبض اور ہاضمے میں مفیدکشمش میں فائبر موجود ہوتا ہے جوکہ نہ صرف مستقل قبض کو توڑنے میں اپناکردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی کمزور اور خراب ہاضمے میں بھی درستگی پیدا کرتا ہے۔ اور معدے کو راحت بخشتی ہے۔
بدبودار سانسیںکشمش میں جراثیم کش خصوصیت منہ سے آنے والی بدبو دار سانسوں کا بہترین حل ہیں۔ لہٰذا جس کے ساتھ یہ مسئلہ ہو وہ کشمش کا استعمال کرتے رہیں۔یہ بھی جان لیں کہ کیا شوگر کے مریض کشمش کا استعمال کرسکتے ہیں؟کشمش میں گلیکسمیک انڈیکس(جی آئی) نامی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کوکنٹرول رکھتے ہیں لیکن شوگر کے مرض میں احتیاط لازمی ہے تو آپ دن میں صرف ایک کشمش کا استعمال کرسکتے ہیں۔
نوٹ :یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں.