لاہور(مہم پشاور) شاداب ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جب کہ محمد حارث کو آرام دیا گیا ہے وہاب ریاض۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔
وہاب ریاض نے بتایا کہ شاداب ہمارے بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جب کہ محمد حارث کو آرام دیا گیا ہے۔
تاہم شاداب 2 ہفتے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گےچیف سلیکٹر نے کہا کہ حسنین اورنسیم نے ریکور کیا ہے، نسیم کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کررہے ہیں۔
ہم پی ایس ایل تک ان پر زیادہ لوڈ نہیں ڈال رہے وہ پی ایس ایل میں دستیاب ہوں گے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ممکن ہے وہ آگے کی سیریز میں نظر آئیں۔