جسم میں بہت سی خرابیاں بے قابو شوگر کے باعث ہی پیدا ہوتی ہیں.
شوگر زیادہ ہو گی تو کولیسٹرول بڑھے گا شوگر زیادہ ہوگی تو ٹرائی گلیسرایڈز زیادہ ہوں گے.
شوگر زیادہ ہو گی تو بلڈ پریشر زیادہ ہو گا شوگر زیادہ ہو گی تو بار بار پیشاب آئے گا.
شوگر زیادہ ہو گی تو منہ ہر وقت خشک رہے گا شوگر زیادہ ہو گی تو نظر دھندلاہٹ کا شکار رہے گی.
غرض شوگر جب تک ہائی رہے گی پورے سسٹم میں چھیڑ خانی کرتی رہے گی.
ان تمام مسائل سے نجات کا واحد راستہ شوگر سے نجات میں چھپا ہے اپنے ڈاکٹر کی دی ہوئی ہدایات پر عمل کریں اور احتیاط کریں.