اسلام آباد(روزنامہ مہم)یوٹیوب کی نئی تبدیلی جو صارفین کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔
دنیا کی مقبول ترین video sharing service youtube میں ایک ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔
اگر آپ ٹیلی ویژن (TV) میں Youtube video دیکھتے ہیں تو اب اشتہارات تو کم نظر آئیں گے مگر ان کا دورانیہ زیادہ طویل ہوگا۔آسان الفاظ میں اب کسی ویڈیو کے دوران مختصر اشتہارات کی بجائے یوٹیوب کی جانب سے لمبے اشتہارات دکھائے جائیں گےیوٹیوب کی جانب سے ستمبر سے اس تبدیلی کی آزمائش کی جا رہی تھی اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے باعث اب ویڈیو میں اشتہار چلنے پر دائیں کونے میں Updated countdown timer نظر آئے گا جس میں بتایا جائے گا کہ اشتہار کتنے وقت تک چلے گا یا کتنے سیکنڈ بعد آپ Skip Click کر سکتے ہیں۔