واٹس ایپ WhatsAppکے 5 اہم Privacy Features جن کا علم سب کو ہونا چاہیے WhatsApp کے ایسے 5 فیچرز کی نشاندہی جو صارفین کے اکاؤنٹس کو ممکنہ سکیورٹی خطرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
No-01
Disappearing message turn on
ڈس اپیئرنگ میسجز ٹرن آن کریں
واٹس ایپ WhatsApp صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنے تمام میسجز اور multimedia files کو مخصوص وقت کے بعد غائب کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں جاکر ڈیفالٹ میسج ٹائمر کے option پر کلک کریں۔
وہاں 24 گھنٹے، 7 دن اور 90 دن کے آپشن نظر آئیں گے جس میں سے اپنی پسند کے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
No-02
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ان ایبل کریں
ویسے تو WhatsApp میں ذاتی میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بائی ڈیفالٹ کام کرتا ہے مگر بیک اپ کے لیے آپ کو خود ایسا کرنا ہوتا ہے۔
جب آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن Backup Data کے لیے ان ایبل کرتے ہیں تو کوئی بھی (واٹس ایپ بھی) اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔
فیچر کو استعمال کرنے کے لیے WhatsApp Settings میں جاکر چیٹس اور پھر چیٹ بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔
وہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں۔
No-03
حساس چیٹس کو لاک کریں
چیٹ لاک feature مئی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی Phone ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔
ان چیٹس کو اب سیکرٹ کوڈ کے ذریعے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر سے جس چیٹ کو لاک کرنا چاہتے ہیں، اسے اوپن کریں اور اوپر پروفائل نیم پر کلک کرکے لاک چیٹ آپشن کا انتخاب کریں۔
04
نامعلوم نمبروں کی کالز میوٹ کریں
واٹس ایپWhatsApp نے جون میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کے feature کا اضافہ کیا تھا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کر دیں۔
No-05
واٹس ایپ کالز کے دوران آئی پی ایڈریس چھپائیں
اس فیچر کے ذریعے صارفین صارفین واٹس ایپ پر کالز کے دوران آئی پی ایڈریس کو چھپا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں ایڈوانسڈ آپشن کو سلیکٹ کریں۔
وہاں پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز کے آپشن پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں۔